ٹرانسپورٹرز مطالبات حل کیلئے کمیٹی کی تشکیل خوش آئند، لاہور چیمبر
لاہور (این این آئی)لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے ٹرانسپورٹ برادری کے مطالبات پر حکومت کی جانب سے کمیٹی کے قیام، ٹریفک آرڈی نینس کی معطلی اور مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔
اس سلسلے میں جاری مشترکہ بیان میں صدر لاہور چیمبر فہیم الرحمن سہگل، سینئر نائب صدر تنویر احمد شیخ نے کہا کہ کاروباری برادری اور ٹرانسپورٹ سیکٹر کا گہرا تعلق ہے، اور انہی میں تعاون سے معاشی پہیہ چلتا ہے ، اس لیے ٹرانسپورٹرز کے مسائل کا حل وقت کی اہم ضرورت ہے ۔صدر لاہور چیمبر فہیم الرحمن سہگل نے کہا کہ ٹرانسپورٹ سیکٹر معیشت کی شہ رگ ہے ۔ اگر اس شعبے کو غیر ضروری جرمانوں، مقدمات یا انتظامی اقدامات کے باعث مشکلات کا سامنا ہو تو اس کے منفی اثرات پورے نظام تجارت و صنعت پر پڑتے ہیں۔