ڈیٹا روکس اور ڈیٹا والٹ کا اسٹریٹجک اشتراک

 ڈیٹا روکس اور ڈیٹا والٹ  کا اسٹریٹجک اشتراک

کراچی(بزنس ڈیسک)امریکہ میں قائم ڈیٹا سینٹر آپریٹر ڈیٹا روکس اور پاکستان میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) ڈیٹا سینٹرڈیٹا والٹ نے ایک اسٹریٹجک شراکت داری کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد پاکستان کو مصنوعی ذہانت اور ہائی پرفارمنس کمپیوٹنگ کیلئے ایک علاقائی مرکز میں تبدیل کرنا ہے۔

اس شراکت داری کے تحت، ڈیٹا روکس اپنے امریکی آپریشنز کو پاکستان تک وسعت دے گا اور ڈیٹا والٹ ملک میں خودمختار مصنوعی ذہانت کے مقامی انفرااسٹرکچر پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا۔ سان فرانسسکو میں دستخط کیے گئے اس معاہدے سے توقع کی جا رہی ہے کہ پاکستان میں اے آئی چِپس، جی پی یو کلسٹرز اور معاون ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر میں وسیع سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہو گی۔ ڈیٹا والٹ کی بانی اور سی ای اومہوش سلمان علی نے کہاکہ پاکستان میں مصنوعی ذہانت کے حوالے ہنرمند افرادی قوت کے ساتھ اب ڈیٹا والٹ اور ڈیٹا روکس کا انفرااسٹرکچر دستیاب ہوگا جو کہ محض ایک اور ڈیٹا سینٹر کا معاہدہ نہیں ہے ،یہ پاکستان کومصنوعی ذہانت کا علاقائی مرکز بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں