مس یونیورس مقابلے میں جمیکا کی حسینہ حادثے کا شکار

مس یونیورس مقابلے میں جمیکا کی حسینہ حادثے کا شکار

بینکا ک (این این آئی)مس یونیورس کا عالمی مقابلہ حسن چمکتی روشنیوں اور رنگین ملبوسات کے بیچ اچانک خوفناک لمحے میں بدل گیا،بینکاک میں ہونے والے 73ویں مس یونیورس 2025ء پریلیمنری ایوننگ گاؤن مقابلے کے دوران مس جمیکا گیبریل ہنری سٹیج سے گر گئیں۔۔۔

 جس کے نتیجے میں ان کے چہرے پر زخم اور فریکچر آئے ہیں، جبکہ جسم کے اندرونی حصوں سے خون بہنا شروع ہوگیا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق انہیں ہسپتال میں خصوصی نیورولوجیکل مانیٹرنگ میں رکھا گیا ہے ۔ طبی ماہرین بتدریج ان کی صحت کا جائزہ لے رہے ہیں،آئندہ چند دنوں میں گیبریل کو مکمل طبی نگہبانی کے ساتھ جمیکا منتقل کیا جائے گا۔ مس یونیورس کی انتظامیہ نے ان کی میڈیکل فلائٹ کے تمام انتظامات خود کئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں