پی ایچ ڈی ای سی کی جانب سے مرچ کی پیداوار کیلئے ٹریننگ ورکشاپ

پی ایچ ڈی ای سی کی جانب سے مرچ کی پیداوار کیلئے ٹریننگ ورکشاپ

کُنری (بزنس ڈیسک)پاکستان ہارٹیکلچر ڈیولپمنٹ اینڈ ایکسپورٹ کمپنی (پی ایچ ڈی ای سی )نے کُنری میں مرچ کاشتکاروں، پروسیسرز اور ایکسپورٹرز کے لیے ایک جامع اور عملی تربیتی ورکشاپ کامیابی کے ساتھ منعقد کی۔۔۔

 جو بین الاقوامی منڈیوں کے لیے مکمل طور پر افلاٹوکسِن فری خشک لال مرچ فراہم کرنے کے اپنے فلیگ شپ منصوبے میں ایک اہم سنگِ میل ہے ۔ ای ڈی ایف سے فنڈ شدہ اس منصوبے کے ذریعے ، پی ایچ ڈی ای سی ملک کی سب سے بڑی ایکسپورٹ رکاوٹ کو براہِ راست حل کر رہا ہے ، یعنی روایتی دھوپ میں خشک کرنے کے طریقے کو جدید سولر ٹنل ڈرائر ٹیکنالوجی سے تبدیل کر کے ، جو حفظانِ صحت پر مبنی، یکساں اور آلودگی سے پاک ڈیہائیڈریشن کو یقینی بناتی ہے ۔منصوبے کے تحت پی ایچ ڈی ای سی نے مکمل طور پر عملدرآمد کی ذمہ داری سنبھالتے ہوئے کُنری-عمرکوٹ بیلٹ کے جدید اور ترقی پسند اسٹیک ہولڈرز کو 34 اعلیٰ استعداد والے سولر ٹنل ڈرائرز کی خریداری اور تقسیم مکمل کی ہے ۔ اب تک 21 ڈرائرز مکمل طور پر نصب اور فعال ہو چکے ہیں جبکہ باقی 13 اگلے تین مہینوں میں چالو کر دیے جائیں گے ۔ورکشاپ میں ڈرائر چلانے کے طریقہ کار، مرچ کی درست لوڈنگ، درجہ حرارت اور نمی کے حقیقی وقت میں کنٹرول، روزانہ مرمت، صفائی کے سخت اصول، خشک ہونے کے بعد گریڈنگ اور اسٹوریج، اوریو رپین یونین ، جی سی سی اور آسیان فوڈ سیفٹی معیار پر مکمل عملدرآمد جیسے اہم موضوعات پر عملی تربیت فراہم کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں