محسن نقوی کی برطانیہ میں ملاقاتیں ورکنگ گروپس فعال بنانے پر اتفاق
لندن (دنیا نیوز) وفاقی وزیر داخلہ اور چیئرمین پی سی بی سید محسن نقوی نے برطانیہ کے دورے کے دوران اہم سرکاری ملاقاتیں کیں۔۔۔۔
ذرائع کے مطابق محسن نقوی کی ملاقات برطانوی ہوم آفس کی منسٹر آف سٹیٹ الیکس نوریکس اور فارن آفس کے ڈپٹی منسٹر ہیمن فلکورنر سے ہوئی، جس میں سکیورٹی، امیگریشن اور دو طرفہ تعاون پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ ورکنگ گروپس کو مزید فعال بنانے پر اتفاق ہوا، ذرائع کا کہنا ہے کہ محسن نقوی نے برطانوی حکام کو پاکستان کو مطلوب ملزمان کے حوالے سے بھی اعتماد میں لیا۔ وزیر داخلہ برطانیہ کا دورہ مکمل کرنے کے بعد امریکہ روانہ ہو گئے جہاں 13 دسمبر کو پی ایس ایل روڈ شو میں شرکت کرینگے ۔