اینڈری بابیس چیک جمہوریہ کے دوبارہ وزیراعظم مقرر

 اینڈری بابیس چیک جمہوریہ  کے دوبارہ وزیراعظم مقرر

پراگ(اے ایف پی)ارب پتی سیاستدان اور ٹرمپ کے حمایتی اینڈری بابیس دوبارہ چیک جمہوریہ کے وزیراعظم بن گئے۔۔۔

بابیس کی این او موومنٹ نے اکتوبر کے پارلیمانی انتخابات میں کامیابی کے بعد دیگر جماعتوں کے ساتھ حکومت بنائی ہے ۔ نئی حکومت نے  یورپی یونین کے دائرہ اختیار پر تحفظات ظاہر کیے اور کہا کہ رکن ممالک کی خودمختاری میں مداخلت ناقابل قبول ہے ۔ بابیس نے انتخابی مہم میں یوکرین کو دی جانے والی انسانی اور فوجی امداد میں کمی کا عندیہ دیا تھا ۔ نئے وزیراعظم 2017 سے 2021 تک حکومت کر چکے ہیں ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں