ندا یاسر کے بیان پر فوڈ ڈلیوری رائیڈرز کا شدید احتجاج، معافی کا مطالبہ

ندا یاسر کے بیان پر فوڈ ڈلیوری رائیڈرز کا شدید احتجاج، معافی کا مطالبہ

لاہور(شوبز ڈیسک)اداکارہ و میزبان ندا یاسر فوڈ ڈیلیوری رائیڈرز کے بارے میں سخت بیان دینے کے باعث تنقید کا شکار ہوئی ہیں۔انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ‘فوڈ ڈیلیوری رائیڈرز اکثر جان بوجھ کر کھلے پیسے نہیں رکھتے تاکہ انہیں زیادہ ٹپ مل سکے۔۔۔

 اس تبصرے پر رائیڈرز کا کہنا ہے اگر کبھی گاہک کے پاس مکمل رقم نہ ہو تو وہ خود 10 سے 20 روپے اپنی جیب سے ڈال دیتے ہیں، اس لیے انہیں چور کہلانا انتہائی تکلیف دہ ہے ۔رائیڈرز کی جانب سے ندا یاسر سے اپنے شو میں کھلے عام معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں