مرکنٹائل ایکسچینج میں 49ارب کے 72169سودے
زیادہ سودے سونے کے ہوئے ،مالیت 17.683ارب رہی،رپورٹ
کراچی (بزنس رپورٹر)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج(پی ایم ای ایکس)میں 49ارب روپے کے سودے ہوئے ۔گزشتہ روز پی ایم ای ایکس کی رپورٹ کے مطابق سودوں کی مجموعی تعداد72169رہی۔زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 17.683 ارب روپے رہی جب کہ چاندی کے سودوں کی مالیت 10.582 ارب روپے ، کوٹس کے سودوں کی مالیت 5.188 ارب روپے ، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 3.617 ارب روپے ، ناسڈیک 100 کے سودوں کی مالیت 2.538 ارب روپے ، ڈاؤ جونز کے سودوں کی مالیت 1.033 ارب روپے ، کروڈ آئل کے سودوں کی مالیت 1.023 ارب روپے ، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 604.106 ملین روپے ، ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 419.477 ملین روپے ، جاپان ایکوٹی 225 کے سودوں کی مالیت156.001 ملین روپے اورپلیڈیم کے سودوں کی مالیت254.911 ملین روپے ریکارڈ کی گئی۔