حکومتی ٹیکسزو بجلی ٹیرف کمی لائی جائے ،بزنس فورم
تاجر اپنی کمائی کا 45فیصد ٹیکسز کی مد میں ادا کر رہا ،چوہدری احمد جواد
کراچی (این این آئی)حکومتی ٹیکسوں اور بجلی کے ٹیرف کمی لائی جائے ، ایکسپورٹ بڑھنے سے بروزگاری میں کمی اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا،تاجر اپنی کمائی کا 45 فیصد حکومت کو ٹیکسوں کی مد میں ادا کر رہا ہے ،حکومت نے 10 فیصد سپر ٹیکس عارضی لگاکر مستقل کردیا، ایکسپورٹ بڑھنے سے ملکی حالت بہتر ہونگے ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان بزنس فورم کے چیف آرگنائزر چوہدری احمد جواد اور صدر کراچی ملک خدا بخش نے گزشتہ روز بزنس کمیونٹی سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت اب بھی بحران کا شکار ہے اور درست سمت نہیں ہے ، ہمیں پارلیمان سے چارٹر آف اکانومی چاہیے ، پاکستان میں بجلی کا ٹیرف خطے میں سب سے زیادہ 13 سینٹ فی یونٹ ہے ، جبکہ بھارت اور بنگلہ دیش میں یہی نرخ 8 سینٹ فی یونٹ ہیں جس سے ایکسپورٹس اور انڈسٹری شدید متاثر ہو رہی ہے ۔چوہدری احمد جواد نے کہا کہ 45 فیصد تک کارپوریٹ ٹیکس خطے میں سب سے زیادہ ہے۔