برطانوی میوزیم سے 600 تاریخی نوادرات چوری
لندن(اے ایف پی)برطانوی میوزیم (ایمپائر اینڈ کامن ویلتھ کلیکشن)سے 600 سے زائد تاریخی نوادرات چوری ہو گئے ۔۔
پولیس کے مطابق واردات 25 ستمبر کو برسٹل میں رات ایک سے دو بجے کے درمیان ہوئی، سی سی ٹی وی میں چار مشتبہ افراد کو بیگ اٹھائے دیکھا گیا۔ چوری شدہ اشیا میں افریقی روایتی ملبوسات، پیسیفک خطے کی اشیا، تصاویر، فلمی ریکارڈ اور دیگر قیمتی نوادرات شامل ہیں۔ پولیس نے کہا یہ نقصان شہر کے ثقافتی ورثے کیلئے بڑا دھچکا ہے ۔