مرکنٹائل ایکسچینج میں 44ارب کے 63686سودے

 مرکنٹائل ایکسچینج میں 44ارب کے 63686سودے

زیادہ سودے سونے کے ہوئے ،مالیت14.834 ارب روپے رہی

کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں 44ارب روپے کے سودے ہوئے ۔گزشتہ روز پی ایم ای ایکس کی رپورٹ کے مطابق سودوں کی مجموعی تعداد63686رہی۔زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت14.834 ارب روپے رہی جبکہ چاندی کے سودوں کی مالیت14.611 ارب ، کوٹس کے سودوں کی مالیت7.137 ارب ، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 3.160 ارب ، نسڈیک 100 کے سودوں کی مالیت1676 ارب ، خام تیل کے سودوں کی مالیت 888.810 ملین،ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 290.369 ملین ، کاپر کے سودوں کی مالیت 143.616 ملین ، ڈاؤ جونز کے سودوں کی مالیت 285.444 ملین، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 193.403 ملین، جاپان ایکوٹی 225 کے سودوں کی مالیت42.228 ملین ، پیلاڈیم کے سودوں کی مالیت 1.092 ارب، برینٹ کے سودوں کی مالیت31.894 ملین اور ایلومینم کے سودوں کی مالیت7.458 ملین میں رہی ۔زرعی اجناس میں 2 لاٹس کی ٹریڈنگ ہوئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں