سال 2025:روپیہ مستحکم ،ترسیلات کی آمد بھی بہتر رہی،ملک بوستان

سال 2025:روپیہ مستحکم ،ترسیلات کی آمد بھی بہتر رہی،ملک بوستان

وزیراعظم ، فیلڈ مارشل کی کوششوں سے بیرونی سرمایہ کار پاکستان آ رہے ہیں

کراچی(آئی این پی)چیئرمین ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان ملک بوستان نے سال 2025کو سال2024کے مقابلے میں قدرے بہتر اورمستحکم قرار دیا ۔انہوں نے کہا کہ ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مضبوط رہا جب کہ آئی ایم ایف کے گزشتہ معاہدوں کے بعد سے ڈالر کی اونچی اڑان کم رہی ہے ،زرمبادلہ ذخائر بڑھے ہیں جبکہ اوورسیز پاکستانیز کی جانب سے ترسیلات کی آمد بھی بہتر رہی لیکن خلیجی ممالک میں پاکستانیوں کو ویزے نہ ملنے کی مشکلات کی وجہ سے ترسیلات زرمیں جو اضافہ ہونا تھا وہ توقعات کے مطابق نہیں رہا،سال2026کیلئے بہت سے مثبت امیدیں ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کی کوششوں کی بدولت غیرملکی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری پر غور کررہے ہیں۔ ملک بوستان نے سال 2026 کوبزنس کمیونٹی کیلئے امیدوں کا سال قرار دیا اور کہا کہ ملک میں اس وقت زرمبادلہ ذخائر بڑھ رہے ہیں اور دنیا بھر میں پاکستان کی ریٹنگ بہتر ہوئی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں