ای ایف یو لائف نے لیڈرشپ میں نیا مقام حاصل کرلیا

ای ایف یو لائف نے لیڈرشپ میں نیا مقام حاصل کرلیا

کراچی (بزنس ڈیسک)ای ایف یو لائف اشورنس لمیٹڈ، پاکستان میں لائف اور ہیلتھ انشورنس فراہم کرنے والا ایک نمایاں ادارہ اور فیملی تکافل آپریٹر کو VISکریڈنٹ ریٹنگ کمپنی کی طرف سے AMI (p) (بہترین انتظامی معیار) درجہ بندی ، ایک اثاثی منیجر کے لئے سب سے اعلیٰ ممکنہ درجہ بندی، کے اعزاز سے نوازا گیا ہے ۔۔۔

اس سنگ میل کا حصول بیمہ سیکٹر میں ای ایف یو لائف کو اس کے تمام فنڈز پر قابل اطلاق، وسیع انٹرپرائز کی بنیاد پر انتظامی معیار کی درجہ بندی حاصل کرنے والی پاکستان میں پہلی اور واحد انشورر کمپنی بناتے ہوئے ، اس کے رہبرانہ مقام کو مزید مضبوط کرتا ہے ۔ AMI (p) درجہ بندی گوررننس، سرمایہ کاری کے طریقہ جات، رِسک مینجمنٹ ، رہبرانہ صلاحیت، فنڈ کی کارکردگی، ٹیکنولوجی کی قابلیت، تقسیم کاری کی طاقت، اور مارکیٹ میں نئے حصوں میں حکمت عملی پر مشتمل توسیع ، میں ای ایف یو لائف کے نمایاں معیارات کی نشاندہی کرتی ہے ۔ انتظامیہ کے تحت 260 ملین پاکستانی روپے کے اثاثہ جات کے ساتھ، ای ایف یو لائف ، پاکستان کے نمایاں فنڈ منیجرز کی فہرست میں آتی ہے اور اپنی فروخت، فرنچائز کی مضبوطی اور درمیانی نوعیت کے خطرے کے فنڈز میں توجہ کی مدد سے ، انتظامیہ کے تحت اثاثہ جات (AUM) کی اہمیت کے فریم ورک کے تحت اوپری چوتھائی میں شمار ہوتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں