مرکنٹائل ایکسچینج میں 46ارب کے 46416سودے

مرکنٹائل ایکسچینج میں 46ارب کے 46416سودے

کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں 46ارب روپے کے سودے ہوئے ۔

گزشتہ روز پی ایم ای ایکس کی رپورٹ کے مطابق سودو ں کی مجموعی تعداد46416رہی۔زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 19.309 ارب روپے رہی جب کہ چاندی کے سودوں کی مالیت14.751 ارب روپے ، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت3.104 ارب روپے ، کاٹس کے سودوں کی مالیت4.533 ارب روپے ، این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت2.645 ارب روپے ، خام تیل کے سودوں کی مالیت726.708 ملین روپے ، ڈاؤ جونز کے سودوں کی مالیت379.289 ملین روپے ، ایس اینڈ پی 500 کے سودوں کی مالیت299.782 ملین روپے ، جاپان ایکوٹی 225 کے سودوں کی مالیت200.632 ملین روپے ، تانبا کے سودوں کی مالیت163.304 ملین اورقدرتی گیس کے سودوں کی مالیت152.194 ملین ریکارڈ کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں