انرجی نرخ کم،شرح سود سنگل ڈیجٹ پر لایاجائے ،وفاقی چیمبر
لاہور (این این آئی)وفاقی چیمبر کے صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ ملکی معیشت میں بہتری کیلئے برآمدات میں اضافہ ضروری ہے ،
برآمدات کے فروغ کیلئے حکومت ٹیکس پالیسی میں ریفامز لے کر آئے ، انرجی کی قیمتیں کم کی جائے اور انٹرسٹ ریٹ کو سنگل ڈیجٹ میں لایا جائے ،گول میز کانفرنس حکومت اور بزنس کمیونٹی کے درمیان موثر رابطے اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کا اہم اقدام ہے۔ایف پی سی سی آئی کے ریجنل آفس لاہور میں برآمدات میں اضافے کے لیے لائحہ عمل کی نشاندہی پر گول میز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں ملک کی بزنس کمیونٹی، صنعتکاروں اور تاجر رہنماں نے بھرپور شرکت کی۔نائب صدر ذکی اعجاز نے برآمدات میں اضافے ، پیداواری لاگت میں کمی، توانائی کی قیمتوں میں استحکام، ٹیکس نظام میں اصلاحات، تجارتی سہولت کاری اور نئی منڈیوں تک رسائی کے حوالے سے اپنی تجاویز اور سفارشات پیش کیں۔