مرکنٹائل ایکسچینج میں 71 ارب روپے کے سودے
سودوں کی تعداد 85262 رہی، زیادہ سودے سونے کے ہوئے
کراچی (بزنس رپورٹر) مرکنٹائل ایکسچینج میں 71ارب روپے کے سودے ہوئے ۔ گزشتہ روز پی ایم ای ایکس کی رپورٹ کے مطابق سودوں کی مجموعی تعداد85262رہی۔زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 27.239 ارب روپے رہی جب کہ چاندی کے سودوں کی مالیت26.122 ارب روپے، کاٹس کے سودوں کی مالیت9.621 ارب روپے ، خام تیل کے سودوں کی مالیت2.328 ارب روپے ، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت1.917 ارب روپے ، این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت1.133 ارب روپے ، ڈاؤ جونز کے سودوں کی مالیت883.035 ملین روپے ، تانبے کے سودوں کی مالیت753.528 ملین روپے ، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت373.922 ملین روپے ، جاپان ایکویٹی 225کے سودوں کی مالیت 334.322 ملین، ایس اینڈ پی 500 کے سودوں کی مالیت223.505 ملین روپے اور پیلاڈیم کے سودوں کی مالیت198.836 ملین روپے ریکارڈ کی گئی۔