زونگ اور نادرا کے مابین ڈیجیٹل تبدیلی کو آگے بڑھانے کیلئے شراکت داری

زونگ اور نادرا کے مابین ڈیجیٹل تبدیلی کو آگے بڑھانے کیلئے شراکت داری

اسلام آباد(بزنس ڈیسک)زونگ فورجی نے حکومت کے ڈیجیٹل پاکستان وژن کے تحت قومی ڈیجیٹلائزیشن کی کوششوں میں معاونت کے لیے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔

یہ اشتراک وزیراعظم کے شہریوں پر مرکوز تکنیکی ترقی کے ایجنڈے سے ہم آہنگ ہے جس کا مقصد ملک بھر میں محفوظ اور جامع ڈیجیٹل سروسز کو بہتر بنانا ہے ۔اس شراکت داری کے تحت زونگ فورجی، نادرا کا ملٹی بائیومیٹرک ویری فکیشن سالوشن متعارف کرائے گا جس میں فنگرپرنٹ پر مبنی تصدیق کے متبادل کے طور پر فیشل ریکگنیشن (چہرے کی شناخت) بھی شامل ہے۔ یہ اقدام بزرگ شہریوں، معذور افراد، بڑھتی عمر کے باعث فنگر پرنٹس کے مدھم ہوجانے ، جلدی بیماریوں یا دیگر بائیومیٹرک مسائل کا سامنا کرنے والے افراد کے لیے باوقار طریقے سے سم کے اجرا کو ممکن بنائے گا۔صارفین کی سہولت کو مزید بہتر بنانے کے لیے زونگ فورج نے نادرا کے راولپنڈی میگا سینٹر میں پہلا مخصوص سم کِیوسک پہلے ہی نصب کر دیا ہے ۔ زونگ فورجی کے ڈائریکٹر سیلز اینڈ ڈسٹری بیوشن توصیف الرحمٰن خان نے کہا کہ نادرا کے ساتھ یہ تعاون محفوظ اور شہریوں پر مرکوز ٹیکنالوجیز کے ذریعے پاکستان کی ڈیجیٹل تبدیلی کو آگے بڑھانے کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں