ماریشس کا پاکستان کے ساتھ پی ٹی اے بحال کرنے پر زور

ماریشس کا پاکستان کے ساتھ پی ٹی اے بحال کرنے پر زور

حلال گوشت ماریشس برآمد کرنے کے وسیع مواقع موجود، ہائی کمشنر منسو کریم

کراچی(بزنس رپورٹر)ماریشس کے ہائی کمشنر منسوکریم بخش نے پاکستان اور ماریشس کے درمیان ترجیحی تجارتی معاہدے (پی ٹی اے )کی بحالی کیلئے دونوں ملکوں پر مشترکہ کوششیں کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاہدے کے تحت تقریباً 120 اشیاء کو ترجیحی مارکیٹ تک رسائی حاصل تھی۔انہوں نے کراچی چیمبرکے دورے پر مزیدکہا کہ اگرچہ دونوں ملکوں کے تعلقات ہمیشہ خوشگوار اور باہمی تعاون پر مشتمل رہے ہیں لیکن حالیہ برسوں میں دوطرفہ تجارت میں کمی آئی ہے ۔ ہائی کمشنر ننے کہا کہ ماریشس کی مسلم کمیونٹی حلال معیار کے حوالے سے انتہائی محتاط ہے ،پاکستانی برآمدکنندگان کے لیے اس شعبے میں بڑی گنجائش موجود ہے کیونکہ ماریشس کی مسلم کمیونٹی فروزن گوشت کی نسبت تازہ اور تازہ حلال گوشت کو ترجیح دیتے ہیں۔انہوں نے کراچی کے برآمد کنندگان کو ماریشس کو حلال غذائی مصنوعات کی برآمدات کے مواقع تلاش کرنے کی ترغیب دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں