گلوبل پروکیورمنٹ اینڈ سپلائی چین سمٹ2026کا انعقاد
کراچی(بزنس ڈیسک)پاکستان میں ٹیکسٹائل اور مینوفیکچرنگ شعبہ جات میں پروکیورمنٹ اور سپلائی چین کے کردار کے حوالے سے کراچی میں گلوبل پروکیورمنٹ اینڈ سپلائی چین سمٹ (جی پی ایس 2026) کا 13 جنوری، 2026 کو انعقاد کیا گیا۔۔
مووین پک ہوٹل میں ہونے والے سمٹ میں پروکیورمنٹ شعبہ سے وابستہ پیشہ ور افراد، سپلائی چین لیڈرز، پالیسی سازوں اور ٹیکنالوجی کے ماہرین نے شرکت کی اورپاکستان میں ٹیکسٹائل اور مینوفیکچرنگ شعبہ جات میں پروکیورمنٹ اور سپلائی چین کو متاثر کرنے والی موجودہ صورتحال پر گفتگو کی۔ سمٹ کا اہتمام ہورائزن سمٹ مینجمنٹ (ایچ ایس ایم) نے کیا ۔ سمٹ کا آغاز چیئرمین ہورائزن سمٹ مینجمنٹ سید اشتیاق احمد کے افتتاحی خطاب سے ہوا جس کے بعد جی پی ایس کے ایڈوائرری بورڈ کے اراکین عمران مشتاق اور الطاف گل محمد نے اپنے خطابات میں صنعت کے درمیان روابط، پروکیورمنٹ کے بدلتے طریقوں اور کارپوریٹ، ریگولیٹری اور ٹیکنالوجی اسٹیک ہولڈرز کے درمیان عملی ہم آہنگی کی ضرورت پر گفتگو کی۔پروگرام کا مرکزی حصہ پانچ پینل سیشنزپر مشتمل تھا۔ سمٹ میں شریک یونس ٹیکسٹائل ملز، گل احمد ٹیکسٹائل ملز، لبرٹی ٹیکسٹائلز، لکی ٹیکسٹائل ملز، الکرم ٹیکسٹائل ملز، آرٹسٹک ملینرز، راجبی انڈسٹریز، سورٹی انٹرپرائزز او چنگ ڈاؤایگی جنیی ٹیکسٹائل کو لمیٹڈکے سینیئر ایگزیکٹوز اور ماہرین کے ساتھ ٹیکنالوجی کمپنیوں اور تعلیمی اداروں سے ماہر افراد نے پروکیورمنٹ سسٹم، آٹومیشن اور ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر پر اپنا اپنا نقطہ نظر پیش کیا۔سمٹ کے اختتام پر ایوارڈز اور یادگاری شیلڈز تقسیم کی گئیں۔سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی پریذیڈنٹ اور سی ای او ایگزم بینک آف پاکستان شہباز ایچ سید نے کہا کہ پاکستان کی سپلائی چین اور پروکیورمنٹ کے شعبے تیزی سے بدلتے ہوئے ماحول میں کام کر رہے ہیں جو عالمی معیار، پائیداری کے تقاضوں اور تیزی سے تبدیل ہوتی ٹیکنالوجی سے متاثر ہے۔