پہلی اے آئی عالمی کانفرنس آئندہ ماہ اسلام آباد میں ہوگی

پہلی اے آئی عالمی کانفرنس آئندہ ماہ اسلام آباد میں ہوگی

کراچی(بزنس رپورٹر)ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی دو روزہ عالمی کانفرنس آئندہ ماہ اسلام آباد میں منعقد کی جا رہی ہے جسے پاکستان کی آئی ٹی پالیسی اور ڈیجیٹل وژن میں ایک فیصلہ کن پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے ۔

آئی ٹی ذرائع کے مطابق دو روزہ  کانفرنس کی میزبانی وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و کرے گی جس میں دنیا بھر کی صفِ اول کی آئی ٹی کمپنیوں،اے آئی ریسرچ اداروں، سافٹ ویئر ہاؤسز اور ٹیکنالوجی لیڈرز کے وفود شرکت کریں گے ۔کانفرنس کا مقصد پاکستان کو عالمی سطح پر ابھرتے ہوئے ڈیجیٹل اور اے آئی حب کے طور پر متعارف کرانا ہے ،بین الاقوامی کانفرنس کے دوران فری لانسرز، سافٹ ویئر ایکسپورٹرز، اے آئی سروسز فراہم کرنے والی کمپنیاں اور ٹیک اسٹارٹ اپس اپنی خدمات اور حل عالمی سرمایہ کاروں، ملٹی نیشنل کمپنیوں اور فن ٹیک خریداروں کے سامنے پیش کریں گے جس سے بزنس ٹو بزنس روابط کو فروغ ملے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں