محمد رضا نے قائم مقام صدر کراچی چیمبر کی ذمہ داری سنبھال لی
کراچی(بزنس رپورٹر)کراچی چیمبرکے سینئر نائب صدر محمد رضا نے صدر کے سی سی آئی ریحان حنیف کے بیرون ملک دورے پر روانگی کے باعث قائم مقام صدر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔
ریحان حنیف کی غیر موجودگی میں محمد رضا صدرکے اختیارات کے ساتھ چیمبر کے امور انجام دیں گے ۔ محمد رضا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ تاجر وصنعتکار برادری کے مفادات کے تحفظ اور فروغ کیلئے چیمبر کے ایجنڈے پر عمل درآمد کو بھرپور انداز میں جاری رکھیں گے ۔