احسن بن سعید نے راست کے سی ای او کا چارج سنبھال لیا
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے ڈیجیٹل ادائیگیوں کے بنیادی ڈھانچے میں ایک اہم قائدانہ تبدیلی کے تحت احسن بن سعید نے راست پیمنٹس پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔۔۔
یہ ادارہ اسٹیٹ بینک کی مکمل ملکیت میں کام کرنے والا ذیلی ادارہ ہے ۔راست پاکستان کا پہلا فوری ادائیگی کا نظام ہے جو افراد، کاروباری اداروں اور سرکاری اداروں کے درمیان فوری طور پر مکمل ڈیجیٹل ادائیگیوں کو ممکن بنائے گا۔