تاجروں کو پالیسی فیصلوں میں شامل کیا جائے ، انجمن تاجران

تاجروں کو پالیسی فیصلوں میں شامل کیا جائے ، انجمن تاجران

ایڈ ہاک ازم کی پالیسی معیشت کے لئے زہر قاتل ہے ،صدراشرف بھٹی

اسلام آباد ،لاہو(راے پی پی،آئی این پی) آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدراشرف بھٹی نے کہا ہے کہ سیاسی استحکام سے سرمایہ کاری، کاروبار اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے میں مدد حاصل کی جاسکتی ہے ۔ اتوار کو ایک بیان میں اشرف بھٹی نے کہا کہ تاجر وں کو درپیش مہنگی توانائی سمیت زیادہ شرح سود کے مسائل سے ریلیف دیا جانا چاہیے ۔ اشرف بھٹی نے کہاکہ تاجر ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، اس لئے بطور شراکت دار تاجر طبقہ کو بھی پالیسی فیصلوں میں شامل کیا جانا چاہیے ،بد قسمتی سے سرکاری ادارے آج بھی تاجروں کو شک کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ، اس روش کو ترک کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہایڈ ہاک ازم کی پالیسی معیشت کے لئے زہر قاتل ہے ، زمینی حقائق کو مد نظر رکھتے ہوئے طویل المدت پالیسیاں بنائی جائیں تاکہ ان کے مثبت نتائج برآمد ہو سکیں ۔ حکومت تاجروں سے مشاورت کے ساتھ پالیسیاں تشکیل دے اور کاروبار دوست ماحول فراہم کرے تاکہ معیشت کو پائیدار بنیادیں فراہم ہو سکیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں