قالین صنعت بحران کا شکار، وزیراعظم سے مداخلت کی اپیل

قالین صنعت بحران کا شکار، وزیراعظم سے مداخلت کی اپیل

انٹرنیشنل کارپٹ شو کیلئے فوری فنڈز جاری کیے جائیں،چیئرمین ریاض احمد

لاہور (آن لائن)کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے وزیر اعظم سے ملک کی قدیم ہاتھ سے بنے قالینوں کی برآمدی صنعت کو درپیش سنگین بحرانوں سے نکالنے کیلئے فوری مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ قیمتی زرمبادلہ کے حصول اور ہزاروں افراد کو ان کی دہلیز پر روزگار فراہم کرنے والی صنعت کو اس وقت اپنی بقا ء کا سامنا ہے،صنعت متعدد مسائل کے باعث اپنی مکمل برآمدی صلاحیت سے محروم ہو رہی ہے ۔ کارپٹ مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے قائم مقام چیئرمین ریاض احمد اورایگزیکٹو باڈی نے پاکستان انٹرنیشنل کارپٹ شو 2026 کے بروقت اعلان اور انعقاد کیلئے حکومتی فنڈز کی فوری منظوری اور اجرا ء کو بھی ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ میگا ایونٹ پاکستان کے ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور یہی وہ واحد موثر پلیٹ فارم ہے جہاں پاکستان کے اعلی معیار کے ہاتھ سے بنے قالین عالمی خریداروں کے سامنے پیش کیے جاتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں