لکی انوسٹمنٹس نے لکی فنڈز موبائل ایپ متعارف کرادی

لکی انوسٹمنٹس نے لکی فنڈز موبائل ایپ متعارف کرادی

کراچی(بزنس ڈیسک)لکی انوسٹمنٹس نے موبائل سرمایہ کاری ایپلی کیشن لکی فنڈز متعارف کرادی۔۔۔

یہ ایپ سرمایہ کاروں کو شریعہ کے مطابق سرمایہ کاری تک محفوظ،آسان اور شفاف رسائی فراہم کرنے کیلئے ڈیزائن کی گئی ہے ۔لکی فنڈز گوگل پلے اسٹور اور ایپل ایپ اسٹوردونوں پر دستیاب ہے ۔ ایپ کے ذریعے سرمایہ کار لکی انوسٹمنٹس کے تمام میوچل اور پنشن فنڈزمیں سرمایہ کاری ،فنڈز کی تبدیل اور ریڈیمشن کی سہولت کے ساتھ ساتھ رئیل ٹائم میں پورٹ فولیو کی نگرانی اور فنڈزسے متعلق جامع معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔ سرمایہ کاری کو آسان بنانے کیلئے تیارکی گئی ایپ کے ذریعے صارفین فنڈز کا جائزہ،ڈیجیٹل اکاؤنٹ کھولنے کی سہولت، سرمایہ کاری کی کارکردگی کو ٹریک اور کسی بھی وقت کہیں بھی اپنی سرمایہ کاری کو کنٹرول کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ ایپ سرمایہ کاروں کو آگاہی فراہم کرنے میں بھی معاون ہے جس میں شریعہ کے مطابق سرمایہ کاری سے متعلق تجزیہ، سی ای او مارکیٹ آؤٹ لک اور مالی منصوبہ بندی کے ٹولز شامل ہیں جو منظم بچت اور کمپائونڈنگ کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہیں۔ لکی انوسٹمنٹس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد شعیب سی ایف اے نے کہاکہ لکی فنڈز ایپ ٹیکنالوجی اور شریعہ کے مطابق گورننس کو یکجا کرنے کے کمپنی کے عزم کی عکاسی ہے جس کا مقصداعتماد اور شفافیت پر سمجھوتہ کیے بغیر سرمایہ کاروں کے تجربے کوبہتر بناناہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں