مرکنٹائل ایکسچینج میں 65ارب روپے کے سودے
کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں میٹلز، انرجی، کاٹس، انڈائسز اور زرعی اجناس میں مجموعی کاروبار 65.869ارب روپے رہا
جبکہ 82,489 لاٹس کی ٹریڈنگ ہوئی۔سب سے زیادہ کاروبار گولڈ میں ریکارڈ کیا گیا جو 25.741 ارب روپے رہا، اس کے بعد سلور میں 25.669ارب روپے ، کاٹس میں 6.981 ارب روپے ، کروڈ آئل میں 2.024 ارب روپے ، این ایس ڈی کیو 100 میں 1.846 ارب روپے اور پلاٹینم میں 1.467 ارب روپے ریکارڈ کی گئی۔