سانحہ گُل پلازہ،وفاقی چیمبر کا جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ

سانحہ گُل پلازہ،وفاقی چیمبر کا جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ

کراچی(بزنس رپورٹر)سانحہ گُل پلازہ میں ہونے والے شدید معاشی اور انسانی نقصان پر وفاقی چیمبر نے گہرے دکھ اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے فوری مالی امداد، ڈیزاسٹر ریلیف پیکیج اور جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کر دیا ہے۔۔۔

 یہ مطالبات صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب میں کئے ۔صدر ایف پی سی سی آئی نے کہا کہ سانحہ گُل پلازہ میں اربوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو چکا ہے اور متاثرہ تاجر حکومتی مدد کے بغیر دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑے نہیں ہو سکتے ۔صدر ایف پی سی سی آئی نے متاثرہ تاجروں سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ٹوکن کے طور پر 50 لاکھ روپے کی فوری امداد کا اعلان کیا اور بتایا کہ اس کے علاوہ فیڈریشن میں ایک خصوصی امدادی فنڈ بھی قائم کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سانحے میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین کے غم میں پوری تاجر برادری برابر کی شریک ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں