موبائل فون مینوفیکچرنگ میں اضافہ، درآمد کم رہی
سال 2025کے دوران 30.21ملین موبائل فون تیار کئے گئے
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)مقامی مینوفیکچرنگ اور اسمبلنگ پلانٹس نے کیلنڈر سال 2025 کے دوران 30.21 ملین موبائل فون سیٹس تیار کیے جبکہ اس کے مقابلے میں تجارتی بنیادوں پر درآمد کیے گئے موبائل فونز کی تعداد محض 2.37 ملین رہی۔سرکاری اعدادوشمار کے مطابق دسمبر 2025 کے دوران مقامی طور پر 2.61 ملین موبائل فون سیٹس تیار اور اسمبل کیے گئے جب کہ اس کے مقابلے میں تجارتی بنیادوں پر درآمد کیے گئے فونز کی تعداد محض 0.33 ملین رہی۔ مقامی مینوفیکچرنگ اور اسمبلنگ پلانٹس کی جانب سے تیار اور اسمبل کیے گئے 30.21 ملین موبائل ہینڈ سیٹس میں 15.64 ملین اسمارٹ فونز اور 14.57 ملین ٹو جی فونز شامل تھے ۔ پی ٹی اے کے مطابق نیٹ ورک پر استعمال ہونے والے موبائل ڈیوائسز میں 71 فیصد اسمارٹ فونز جبکہ 29 فیصد ٹو جی فونز ہیں۔ پانچ ماہ کے دوران 801.139 ملین ڈالر مالیت کے موبائل فون درآمد کیے۔