کانسٹانٹا بندرگاہ اہم میری ٹائم گیٹ وے بن سکتی ، رومانیہ

کانسٹانٹا بندرگاہ اہم میری ٹائم گیٹ وے بن سکتی ، رومانیہ

قریبی تعاون سے ٹھوس اقتصادی فوائد حاصل ہو سکتے ،سفیر ڈین سٹوئینسکو

اسلام آباد (اے پی پی)رومانیہ کے سفیر ڈین سٹوئینسکو نے کہا ہے کہ رومانیہ کی بندرگاہ کانسٹانٹا پاکستان اور یورپ کے درمیان ایک اہم میری ٹائم گیٹ وے کے طور پر کام کر سکتی ہے جس سے یورپی یونین کو دو طرفہ تجارت اور پاکستانی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہو گا۔ یہ بات انہوں نے ایک انٹرایکٹو سیشن کے دوران کہی۔ انہوں نے بتایا کہ کراچی پورٹ حکام کے ساتھ دونوں بندرگاہوں کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیلئے بات چیت آخری مراحل میں ہے جس سے سمندری روابط قائم کرنے اور پاکستانی برآمد کنندگان کو مضبوط قوت خرید کے ساتھ 450 ملین سے زائد صارفین کی یورپی یونین کی مارکیٹ تک رسائی فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔

سفیر نے کہا کہ رومانیہ یورپ میں تیزی سے ترقی کرنے والی معیشتوں میں سے ایک ہے اور اپنے تزویراتی جغرافیائی محل وقوع کی وجہ سے دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو وسعت دینے کے بے پناہ مواقع فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے رومانیہ کو وسطی اور مشرقی یورپ کا گیٹ وے قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعاون سے ٹھوس اقتصادی فوائد حاصل ہو سکتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں