پاک قطرجنرل تکافل کے آئی پی او کی21گنازائد سبسکرپشن

پاک قطرجنرل تکافل کے آئی پی او کی21گنازائد سبسکرپشن

فلو ر پرائس 14روپے فی حصص پر بند،ڈیمانڈ 4.74ارب تک پہنچ گئی

کراچی(بزنس ڈیسک)پاک قطر جنرل تکافل لمیٹڈ کے آئی پی او کی بک بلڈنگ کا عمل تاریخی کامیابی کے ساتھ مکمل ہوگیا جس میں آئی پی او کو 21 گنا اوورسبسکرپشن حاصل ہوئی۔ یہ اسٹاک ایکسچینج میں کسی بھی جنرل تکافل کمپنی کا پہلا آئی پی او ہے ۔ آئی پی او کو ادارہ جاتی اور انفرادی سرمایہ کاروں کی جانب سے غیر معمولی پذیرائی ملی جس کے نتیجے میں بک بلڈنگ کے دوران فی حصص کی مقررہ قیمت10روپے کی فلو ر پرائس سے بڑھ کر 14روپے فی حصص پر بندہوئی اور سرمایہ کاروں کی ڈیمانڈ 4.74ارب روپے تک پہنچ گئی۔ کامیاب بولی دہندگان کو30ملین شیئرزمیں سے 22.5ملین شیئرز(75فیصد)دیے جائیں گے جبکہ بقیہ 7.5ملین(25فیصد) شیئرز عام سرمایہ کاروں کو جاری کیے جائیں گے ۔ جنرل پبلک سبسکرپشن کا انعقاد 28اور 29جنوری کو ہوگا۔

آئی پی او کی لیڈ منیجر عارف حبیب لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شاہد علی حبیب نے کہاکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کسی بھی جنرل تکافل کمپنی کا پہلا آئی پی او ایک تاریخی پیش رفت ہے جوملک میں تکافل سیکٹر کے تیزی سے فروغ پانے اور پاک قطر جنرل تکافل کی مضبوط مارکیٹ پوزیشن پر سرمایہ کاروں کے اعتماد کا اظہار ہے ۔آئی پی او سے حاصل ہونے والی آمدنی کومختلف اسٹریٹجک منصوبوں پر خرچ کیا جائے گا جن میں سافٹ ویئرا ور دیگر غیر محسوس اثاثوں میں سرمایہ کاری، ہارڈ ویئر اور انفرااسٹرکچر کی بہتری،مارکیٹنگ اور برانڈ ڈیولپمنٹ، ہیومن ریسورسزکی مضبوطی اور نئی برانچز کے قیام کے ساتھ ساتھ موجودہ برانچز کی بہتری شامل ہے تاکہ آپریشنل کارکردگی اور کسٹمر تجربے میں اضافہ کیا جاسکے۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں