ایکو سی سی آئی کی ایگزیکٹو کمیٹی اور جنرل اسمبلی کا اجلاس
کراچی (این این آئی)وفاقی چیمبر کے صدر جو کہ اکنامک کوآپریشن آرگنائزیشن کے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ای سی او۔سی سی آئی کے بھی صدر ہیں۔۔۔
عاطف اکرام شیخ نے ایکو سی سی آئی کی 30ویں ایگزیکٹو کمیٹی اور 20ویں جنرل اسمبلی کے اجلاسوں کی میزبانی کی۔ تقریب کو علاقائی تجارت اور اقتصادی سفارتکاری کے حوالے سے بڑا اعزاز قرار دیا جا رہا ہے ۔عاطف اکرام نے کہا کہ خطے کی تجارتی ترقی کے لیے ادارہ جاتی تعاون کی اہمیت کو اجاگر کیا گیاجس کا اظہارٹڈاپ کے ڈائریکٹر جنرل عبد الکریم میمن نے کیا۔