ریو نیو ایڈوائزرز کاٹیکسز کی تعداد ، شرح کم کرنیکا مطالبہ
لاہور(این این آئی)ریونیو ایڈوائزر زایسوسی ایشن کے چیئرمین عامر قدیر نے کہا کہ ٹیکس پالیسی کی تشکیل کو باقاعدہ طور پر ٹیکس انتظامیہ سے الگ کر کے ایف بی آرسے وزارتِ خزانہ میں منتقل کرنا انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان میں ٹیکس کا تہہ در تہہ نظام ہے جس کی وجہ سے لوگ ٹیکس نیٹ میں آنے سے گھبراتے ہیں، حکومت کو ٹیکسز کی تعداد اور شرح کو کم کرناچاہیے تاکہ ٹیکس نیٹ فروغ پا سکے ۔