چین میں پاکستانی چلغوزے کی مانگ میں اضافہ، بیجنگ سرفہرست

چین میں پاکستانی چلغوزے کی مانگ میں اضافہ، بیجنگ سرفہرست

2025میں بیجنگ نے 7.58لاکھ کلوگرام سے زائد چلغوزے درآمد کیے

بیجنگ (این این آئی)چین میں گزشتہ سال 2025 میں پاکستانی چلغوزے (پائن نٹس) کیلئے بیجنگ بدستور سب سے بڑی منڈی رہا ہے ،یہ رجحان چینی صارفین کی مضبوط طلب، مستحکم تجارتی ذرائع اور چینی منڈی میں پاکستان کے اعلیٰ معیار کے خشک میوہ جات کی بڑھتی ہوئی پہچان کی عکاسی ہے ۔گوادر پرو کے مطابق چین کی جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمزکے سرکاری اعداد و شمار سے معلوم ہوا کہ 2025 میں بیجنگ نے پاکستان سے 7 لاکھ 58 ہزار کلوگرام سے زائد چلغوزے درآمد کیے ، جن کی مالیت 1 کروڑ 17 لاکھ 20 ہزار امریکی ڈالر رہی، جو چین کے دیگر تمام علاقوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے ۔دیگر علاقوں میں بھی نمایاں درآمدات ریکارڈ کی گئیں، جن میں ساحلی صوبہ ژیجیانگ شامل ہے جہاں مجموعی طور پر 3 لاکھ 79 ہزار کلوگرام چلغوزے درآمد کیے گئے جن کی مالیت تقریباً 59 لاکھ 50 ہزار امریکی ڈالر تھی۔ اس کے بعد شنگھائی رہا جہاں 8,720 کلوگرام چلغوزے درآمد ہوئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں