ضوابط کی سنگین خلاف ورزی پر میسرز گلیکسی کا لائسنس منسوخ

ضوابط کی سنگین خلاف ورزی پر میسرز گلیکسی کا لائسنس منسوخ

ہدایات کے باوجود کمپنی نے ریگولیٹری فریم ورک کی پابندی نہیں کی،اسٹیٹ بینک

کراچی(بزنس رپورٹر)اسٹیٹ بینک نے ضوابط کی سنگین خلاف ورزیوں پر سخت کارروائی کرتے ہوئے میسرز گلیکسی ایکسچینج (پرائیویٹ) لمیٹڈ کا اجازت نامہ/لائسنس فوری طور پر منسوخ کر دیا ہے ۔مرکزی بینک کے مطابق یہ اقدام اسٹیٹ بینک کی جاری کردہ ضوابطی ہدایات پر عملدرآمد نہ کرنے کے باعث اٹھایا گیا ہے ۔مذکورہ ایکسچینج کمپنی نے بارہا ہدایات کے باوجود ریگولیٹری فریم ورک کی پابندی نہیں کی جسے مرکزی بینک نے ایک سنگین خلاف ورزی قرار دیا،اس کے نتیجے میں بینک دولتِ پاکستان نے اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے کمپنی کا لائسنس منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔ لائسنس کی منسوخی کے بعد میسرز گلیکسی ایکسچینج (پرائیویٹ) لمیٹڈ، اس کے صدر دفتر اور تمام آؤٹ لیٹس اب زرِ مبادلہ سے متعلق کسی بھی قسم کی کاروباری سرگرمی انجام دینے کے مجاز نہیں رہے اس میں غیر ملکی کرنسی کی خرید و فروخت، ترسیلاتِ زر سے متعلق خدمات اور دیگر فارن ایکسچینج آپریشنز شامل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں