ہیکرز انتہائی منظم،کوئی ادارہ اکیلا مقابلہ نہیں کرسکتا، گورنر سٹیٹ بینک
کراچی(بزنس رپورٹر)گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ موجودہ جیو پولیٹیکل صورتحال میں سائبر خطرات میں نمایاں اضافہ ہو چکا ہے اور آج کے دور میں ہیکرز انتہائی منظم اور جدید ہو گئے ہیں، جن کا مقابلہ کوئی بھی ادارہ اکیلے نہیں کر سکتا۔۔۔
انہوں نے زور دیا کہ مالیاتی نظام کے تحفظ کیلئے ریگولیٹر اور بینکوں کو باہمی اشتراک سے کام کرنا ہوگا۔ سائبر سیکیورٹی سے متعلق منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سٹیٹ بینک نے کہا کہ سائبر سکیورٹی کیلئے آج کی تقریب کا انعقاد اسی تناظر میں کیا گیا ہے تاکہ بینکنگ سیکٹر کو مستقبل کے خطرات سے نمٹنے کیلئے بہتر طور پر تیار کیا جا سکے ۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی بینک ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے عمل سے گزر رہے ہیں جس کے ساتھ سائبر سکیورٹی کے تقاضے بھی مزید اہم ہو گئے ہیں ۔