ابھی مائیکروفنانس بینک اور فن لیپ کے درمیان معاہدہ
کراچی(بزنس ڈیسک)پاکستان میں آبادی کے ایک بڑے حصے کو روایتی بینکوں کی جانب سے مالیاتی خدمات فراہم نہیں کی جاتی ہیں۔۔۔
اسی طبقے کو ڈیجیٹل ذرائع سے قرض کی فراہمی اور قلیل مدتی مالیاتی ضروریات کو پورا کرنے کے ابھی مائیکرو فنانس بینک اور فن لیپ فنانشل سروسز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے ۔ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ پاکستان میں بہت سے افراد اور چھوٹے کاروبار کو بروقت اور سستی مالیات تک رسائی محدود ہے ۔ اس مالیاتی رکاوٹ کی وجہ سے وہ افراد صلاحیت کے باوجود اپنی آمدن کو بڑھانے سے قاصر رہتے ہیں۔ اس سے ملک میں مالیاتی تفریق کوکم کرنا اور رسمی کریڈٹ تک رسائی کو بہتر بنانا ہے ،ایسے افراد جن کی رسائی بینکاری نظام تک نہیں ہے ان کو چھوٹے قرضوں تک رسائی کو ٹیکنالوجی کے زریعے فروغ دیں گے ۔ اور ایک ایسا نظام وضع کریں گے جو کہ سادہ، شفاف اور صارفین کی روزمرہ کی مالی ضروریات کو پورا کرنے کے قابل ہو۔ فن لیپ کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم دائرہ کے ذریعے قلیل مدتی قرض کی فراہمی کو آسان اور سہل بنایا جائے گا۔معاہدے پر دستخط کی تقریب میں دونوں اداروں کے سینئر نمائندوں نے شرکت کی۔ مفاہمت کی یادداشت پر ابھی مائیکرو فنانس بینک کی چیف کمرشل آفیسرمریم پرویز اور فن لیپ فنانشل سروسز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شیخ عمر نسیم نے دستخط کیے۔