ڈسکہ:بے قابو کار کھڑی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی،بچوں سمیت 5 جاں بحق

ڈسکہ:بے قابو کار کھڑی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی،بچوں سمیت 5 جاں بحق

موترہ،ڈسکہ ،سیالکوٹ(نامہ نگار،نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈسکہ میں سالگرہ کی تقریب سے واپسی پر تیزرفتار کاربے قابو ہوکر سڑک کنارے کھڑی ٹریکٹرٹرالی سے ٹکرا گئی۔۔۔

جس کے نتیجے میں 2بچوں سمیت 5افراد جاں بحق ، ایک شدیدزخمی ہو گیا ۔ ریسکیو ترجمان کے مطابق فتح گڑھ کا رہائشی33سالہ سہیل اپنے دو بچوں 3سالہ عزا ، 6سالہ زمان اور 36سالہ سلمان، 58سالہ عمران کے ہمراہ سالگرہ تقریب سے واپس آرہا تھا ،تھانہ موترہ کے علاقہ سٹی ہاؤسنگ کے قریب کار تیزرفتاری کے باعث بے قابو ہوکر سڑک کنارے کھڑی اینٹوں سے لوڈ ٹریکٹرٹرالی سے جاٹکرائی جس سے عزا ،زمان ،سلمان ،اسلام ا ورعمران موقع پر ہی دم توڑگئے جبکہ سہیل شدیدزخمی ہوا جسے سول ہسپتا ل منتقل کردیاگیا ۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے حادثے میں 5قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے اظہار ہمدردی اورتعزیت کی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں