فرانس :روسی تیل کی غیرقانونی ترسیل آئل ٹینکر کا بھارتی کپتان گرفتار

 فرانس :روسی تیل کی غیرقانونی ترسیل  آئل ٹینکر کا بھارتی کپتان گرفتار

مارتیگ (اے ایف پی)فرانس نے روسی تیل کی مبینہ غیرقانونی ترسیل میں ملوث ایک آئل ٹینکر کے بھارتی کپتان کو گرفتار کر لیا۔

دیگر بھارتی عملے کے ارکان جہاز پر ہی موجود ہیں۔ استغاثہ کے مطابق ٹینکر ’’گرنچ‘‘ پرچم کے بغیر سفر کر رہا تھا اور اسے بحیرہ روم میں فرانسیسی بحریہ نے تحویل میں لیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ جہاز روس کی نام نہاد ‘‘شیڈو فلیٹ’’ کا حصہ ہو سکتا ہے جو مغربی پابندیوں سے بچنے کیلئے استعمال ہوتی ہے ۔ جہاز کو مارسیلی کے قریب سخت سکیورٹی میں لنگر انداز کر دیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں