وزیر آباد : ایک روز قبل گھر سے لاپتہ 3 سالہ بچی قتل

وزیر آباد : ایک روز قبل گھر سے لاپتہ 3 سالہ بچی قتل

ملزم نے لاش گھر کے باہر پھینک دی ، موت سر پر چوٹ کے با عث ہو ئی :ہسپتال ذرائع بیرون ملک مقیم والد احتشام کی 2 شادیاں ، والدہ اور عزیز و اقارب کے بیانات قلمبند

وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )لاپتہ ہونے والی 3 سالہ بچی کو قتل کے بعد گھر کے باہر پھینک دیا گیا ۔ وزیرآباد کے علاقہ دھونکل کے بیرون ملک مقیم رہائشی احتشام کلیر کی 3 سالہ بیٹی ایشا کو نامعلوم ملزم نے قتل کر کے لاش گھر کے باہر پھینک دی اور فرار ہو گیا ،بچی ایک روز قبل لاپتہ ہوئی تھی ،پراسرار ہلاکت سے علاقہ کی فضا سوگوار ہو گئی ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بچی کے والد نے دوسری شادی کر رکھی تھی اور بچی سوتیلی والدہ ،دادی اور چچا کے ساتھ قیام پذیر تھی ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پولیس نے ابتدائی تحقیقات کیلئے بچی کی والدہ اور عزیز و اقارب کے بیانات قلمبند کئے ہیں۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق بچی کی ہلاکت سر پر چوٹ کی وجہ سے ہوئی ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کے محرکات و مرکزی ملزم کو جلد سامنے لے آئیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں