ایران احتجاج:ہلاکتیں 30ہزار سے زائد ہونے کا خدشہ :ٹائم میگزین

ایران احتجاج:ہلاکتیں 30ہزار  سے زائد ہونے کا خدشہ :ٹائم میگزین

تہران،اٹلانٹا(اے ایف پی،دنیا مانیٹرنگ) ٹائم میگزین کے مطابق ایران میں مہنگائی کیخلاف احتجاج اور ہنگاموں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 30 ہزار سے تجاوز کر سکتی ہے۔

امریکی جریدے نے صحت کے دو اعلیٰ حکام کے حوالے سے بتایا کہ آٹھ اور نو جنوری کو سب سے بڑے احتجاج میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں اتنی ہلاکتیں ہوئیں کہ لاشیں رکھنے کے بیگز ختم ہوگئے اور سیمی ٹرک استعمال کیے گئے ۔ انسانی حقوق کے گروپ نے تصدیق شدہ ہلاکتیں5ہزار495بتائی ہیں ، جبکہ مزید17ہزار31کی تصدیق کی جا رہی ہے ۔ ایران نے سرکاری طور پر ہلاکتوں کی تعدداد 3ہزار117بتائی ہے ۔دوسری جانب امریکی ریاست جارجیا کی ایموری یونیورسٹی نے ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی کی بیٹی فاطمہ اردشیر لاریجانی کو برطرف کر دیا ہے ۔ وہ یونیورسٹی کے کینسر ریسرچ ڈیپارٹمنٹ میں کام کر رہی تھیں۔ امریکی حکومت کی پابندیوں کے تحت علی لاریجانی پر ایران میں حکومت مخالف مظاہروں کو دبانے اور منی لانڈرنگ کے الزامات ہیں۔یونیورسٹی کی جانب سے فی الحال کوئی سرکاری بیان جاری نہیں ہوا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں