بہت ہوگیا، پاکستان کو بنگلادیش کا بھرپور ساتھ دینا چاہیے :راشد لطیف
کراچی (سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے کہاہے کہ پاکستان کو بنگلادیش کا بھرپور ساتھ دینا چاہیے ، اب بہت ہوگیا۔ایک بیان میں اشدلطیف نے کہا کہ بھارت کی جانب سے بہت زیادہ ہوگیا ہے ، ہاتھ نہ ملانا اور اب بنگلادیش کامعاملہ۔
راشد لطیف نے کہا کہ مستفیض الرحمان کو آئی پی ایل سے ہٹانے کی بات بی جے پی رہنما نے کی، انہیں مارنیکی دھمکی بھی دی گئی ،سب چیزیں سامنے ہونے کے باوجود ممبر ممالک خاموش ہیں کیونکہ مالی معاملات ہیں۔