ملٹی پولرنظام سے بھارت کی بالادستی محدود ہو جائیگی،افتخار ملک
جنوبی ایشیا گہرے جیو پولیٹیکل تغیرات سے گزر رہا ،سابق صدر سارک چیمبر
لاہور(اے پی پی)سارک چیمبر کے سابق صدر افتخار علی ملک نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں کثیر القطبی (ملٹی پولر)نظام کے ابھرنے سے نئی دہلی کی یہ صلاحیت بڑی حد تک محدود ہو جائے گی کہ وہ علاقائی فورمز کے ایجنڈے اور ضابطے یکطرفہ طور پر طے کر سکے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ خطے اور دنیا کا بدلتا ہوا سیاسی و جغرافیائی منظرنامہ اب واحد طاقت کی بالادستی سے نکل کر طاقت کی متوازن تقسیم کی جانب بڑھ رہا ہے ۔ جنوبی ایشیا اس وقت گہرے جیو پولیٹیکل تغیرات سے گزر رہا ہے اور پاکستان خطے میں اپنا سیاسی مقام دوبارہ حاصل کرے گا۔ین، بنگلہ دیش اور پاکستان اس نئے ابھرتے ہوئے بلاک میں اسٹریٹجک شراکت دار کے طور پر نمایاں کردار ادااور خطے کی سیاسی و معاشی سمت کے تعین میں فیصلہ کن حیثیت اختیار کریں گے ، کثیر القطبی علاقائی نظام سے کثیرالجہتی تعاون مضبوط ہو گا کیونکہ اس کے تحت تمام فریقین کو تعمیری انداز میں بات چیت کرنا اور مختلف نقطہ نظر کو تسلیم کرنا پڑے گا۔