وفاقی چیمبر کاپاک،چین کاروباری تعلقات نئی بلندیوں تک لے جانے پر زور
اسلام آباد(اے پی پی)وفاقی چیمبر کے صدر عاطف اکرام شیخ سے چینی کاروباری وفدنے ملاقات کی جس میں پاکستان میں چینی کمپنیوں کی سرمایہ کاری، بی ٹو بی تعلقات کے فروغ اور دونوں ممالک کے پرائیویٹ سیکٹر کے درمیان باہمی تعاون سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر انہوں نے پاکستان میں بڑھتی ہوئی چینی سرمایہ کاری پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بدلتے ہوئے عالمی و علاقائی حالات کے تناظر میں پاکستان اور چین کے درمیان کاروباری تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کی ضرورت ہے ۔