مسئلہ فلسطین کے تمام پہلوؤں پر اقوام متحدہ کے کردار کا خیر مقدم کرتے ہیں، پاکستان

نیویارک: (دنیا نیوز) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ فلسطین کے مسئلے کے تمام پہلوؤں پر اقوام متحدہ کے کردار کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

ایک بیان میں اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ پاکستان کھلے مباحثے کے انعقاد کا خیر مقدم کرتا ہے، فلسطین کا حل طلب مسئلہ مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کی جڑ ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام کئی دہائیوں سے ایک غیر قانونی قبضے کا سامنا کر رہے ہیں، پاکستان کو غزہ کی صورتحال پر شدید تشویش ہے، جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں اور عام شہریوں کی جانیں خطرے میں ہیں۔

عاصم افتخار کا مزید کہنا تھا کہ امدادی سرگرمیوں پر پابندیاں، متاثرہ لوگوں تک مدد پہنچانے میں بڑی رکاوٹ بن رہی ہیں، پاکستان اسرائیل کی جانب سے غزہ میں مسلسل حملوں کی سخت مذمت کرتا ہے، بورڈ آف پیس کو مستقل جنگ بندی، انسانی امداد، غزہ کی تعمیر نو پر واضح پیشرفت کرنی چاہیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں