کولمبیا میں طیارہ گر کر تباہ، تمام 15 افراد ہلاک ہونے کی تصدیق

بگوٹا: (دنیا نیوز) کولمبیا میں 15 افراد کو لے جانے والا لا پتا طیارہ مل گیا، کوئی مسافر زندہ نہیں بچ سکا۔

خبر ایجنسی کے مطابق ایئر فورس ذرائع نے بتایا کہ طیارے میں کولمبیا کی کانگریس کا ایک نمائندہ بھی شامل تھا، مقامی میڈیا نے بتایا کہ طیارہ حادثے کی تحقیقات جاری ہے۔

ایئر ٹریفک کنٹرولر نے بتایاکہ طیارے کا لینڈنگ سے کچھ دیر قبل رابطہ منقطع ہوا تھا، بگوٹا طیارہ پہاڑی علاقے میں لاپتا ہوا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں