ایرانی فوج کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہے: عباس عراقچی

تہران: (دنیا نیوز) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ ایرانی فوج کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ ہم اپنی سر زمین کا دفاع ہر قیمت پر کریں گے، 12 روزہ جنگ نے ہمیں مزید مضبوط اور طاقتور کیا، ایران نے ہمیشہ منصفانہ جوہری معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے۔

عباس عراقچی کا مزید کہنا تھا کہ پُرامن جوہری پروگرام ایران کا حق ہے، ہم نے کبھی جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش نہیں کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں