غزہ میں حماس کا کسی بھی صورت حکومتی کردار قبول نہیں، امریکا

نیویارک: (دنیا نیوز) امریکا نے غزہ کی غیر فوجی کارروائی کا منصوبہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کر دیا جس میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں حماس کا کسی بھی صورت حکومتی کردار قبول نہیں۔

امریکی مندوب کے مطابق غزہ میں تمام سرنگیں اور اسلحہ ساز فیکٹریاں تباہ ہوں گی، بین الاقوامی مبصرین غزہ میں اسلحہ تلفی کے عمل کی نگرانی کریں گے، غزہ میں اسلحہ ضبطی کیلئے عالمی سطح پر بائی بیک پروگرام پر غور جاری ہے۔

امریکی منصوبے کے تحت حماس کے ہتھیار ڈالنے پر مرحلہ وار اسرائیلی انخلا ہوگا، غزہ میں بین الاقوامی سٹیبلائزیشن فورس تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے، امریکی فوجی جنرل کی قیادت میں فورس امن و استحکام قائم کرے گی، امریکا، مصر اور قطر جنگ بندی کے ضامن ہوں گے۔

دوسری جانب روس اور چین نے امریکی قرارداد پر اقوام متحدہ میں احتجاج کیا اور ووٹنگ کے عمل میں حصہ لینے سے گریز کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں