حکومت کا آئندہ مالی سال 2026ء اور 2027ء کیلئے بجٹ کی تیاریوں کا آغاز

اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت نے آئندہ مالی سال 2026ء اور 2027ء کیلئے بجٹ کی تیاریوں کا آغاز کردیا۔

 عبوری معاشی فریم ورک رواں ماہ جاری کیا جائے گا جس کا کال سرکلر جاری کردیا گیا، بجٹ کال سرکلر کے مطابق ششماہی جائزہ رپورٹ اگلے ماہ قومی اسمبلی میں پیش کی جائے گی۔

وزارتوں اور ڈویژنوں کو ریونیو اور اخراجات کے نظرثانی شدہ تخمینے جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے، ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات 20 فروری تک جمع کرانے کا کہا گیا ہے، بجٹ ریونیو کمیٹی کے اجلاس 30 مارچ سے 12 اپریل 2026 تک ہوں گے۔

ایکسچینج ریٹ سے متعلق اطلاع 15 اپریل کو دی جائے گی، سٹریٹجی پیپر کی منظوری 20 اپریل تک لی جائے گی، کرنٹ و ترقیاتی بجٹ کیلئے بجٹ سیلنگ 21 سے 25 اپریل تک ہو گی۔

سالانہ پلان کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس مئی کے پہلے ہفتے میں ہوگا، قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس مئی کے دوسرے ہفتے میں ہوگا، تمام بجٹ دستاویزات مئی کے آخر تک مکمل کی جائیں گی، سہ ماہی بجٹ تخمینے 30 جون تک جمع کرائے جائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں