سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق مزید 2 افراد کی نماز جنازہ ادا، لاپتہ افراد کے لواحقین کا احتجاج
کراچی: (دنیا نیوز) سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق دو افراد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔
ساٹھ برس کی کوثر پروین اور اکتالیس سال کے محمد اشرف کی نماز جنازہ میں ہر دل سوگوار رہا، کوثر پروین کی فیملی کے چھ افراد سانحے میں جاں بحق ہوئے، خاندان کے چار افراد کی تدفین اتوار کے روز کی گئی تھی۔
سانحہ میں لاپتہ افراد کے لواحقین نے احتجاج کیا، مظاہرین نے اپنے پیاروں کی اموات پر سخت غم و غصے کا اظہار کیا، لواحقین نے ڈی این اے رپورٹس اور اپنے پیاروں کی میتیں حوالے کرنے کا مطالبہ کیا۔
دوسری جانب ڈی سی ساؤتھ نے لواحقین کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔