کیمیکلز اور فارما مصنوعات کی برآمد میں 21 فیصد کمی ریکارڈ
پہلی ششماہی میں برآمد ات سے 632 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا
اسلام آباد (اے پی پی)کیمیکلز اور فارما سوٹیکل مصنوعات کی برآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں سالانہ بنیاد پر21فیصد کمی ریکارڈکی گئی۔ ادارہ شماریات اور اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال کی پہلی ششماہی میں کیمیکلز اور فارما سوٹیکل مصنوعات کی برآمد سے ملک کو632ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 21فیصد کم ہے۔
گزشتہ مالی سال اسی مدت میں ان مصنوعات کی برآمد سے ملک کو 800 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔ دسمبرمیں کیمیکلز اور فارما مصنوعات کی برآمدات کا حجم 88 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو دسمبر 2024 کے مقابلے میں 43 فیصد کم ہے۔ دسمبر 2024 میں ان مصنوعات کی برآمد سے 153ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔ نومبرکے مقابلے میں دسمبر میں کیمیکلز اور فارما مصنوعات کی برآمد میں ماہانہ بنیاد پر20فیصد کمی ہوئی ، نومبر میں ان مصنوعات کی برآمد کا حجم 110 ملین ڈالر ریکارڈکیا گیا جو دسمبر میں کم ہوکر88ملین ڈالر ہوگیا۔